اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک آ گیا ہے، شیخ رشید

03:15 PM, 27 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک آ گیا ہے یہ ان کے بس کا روگ نہیں ۔ سیاسی محاذ آرائی میں اپوزیشن ناکام ہو گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک آگیا  ہے۔اسپیکر اور وزیر اعظم میں سے کس کی طرف جانا ہے یہ فیصلہ نہیں ہوا۔ اپوزیشن کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ بندر بانٹ کیسے ہونی ہے۔ عدم اعتماد ان کے بس کا روگ نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جو سیاسی محاذ آرائی کا سوچ رہے ہیں وہ اپنی سیاسی قبر کھو دیں گے جبکہ آپ کی تحریک ناکام،عمران خان اور مضبوط ہو گا۔ آپ کے 12 بندے اڑ جائیں گے۔ آپ اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو دیں پھر نہ کہنا جبکہ ووٹ کو ذلت اور رسوا یہ لوگ کررہے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ استعفیٰ لگایا ہوا ہے انکو استعفیٰ نہیں ملنا۔ ہمیں اپنے اتحادیوں پر اعتماد ہے۔ بلاول وزیر اعظم ہاؤس کیا آرہےہیں لال حویلی آئین ان کو استعفی دیتے ہیں۔ یہ خود کہہ رہے ہیں کہ اسٹبلشمنٹ نیوٹرل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  مجھے یقین ہے کہ یہ 23مارچ کو نہیں آئیں گے۔ حکومت کی طرف سے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ لانگ مارچ کو پوری سیکیورٹی دیں گے راستہ نہیں روکیں گے۔ ابھی بھی کہتا ہوں اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اورلے آئیں تحریک۔اپوزیشن بتائیں ان کا آپس میں کتنا اعتماد ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جو تماشالگانا چاہتی ہے وہ تقریباً9دن کا ہے۔نو دن اپنے بندوں کو ٹوکرے یا دڑبے میں نہیں رکھ سکتے۔ وقت آنے پر عمران خان سیاسی سائبر اٹیک کریں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں جنگ کے بادل چھائے ہیں یہ کبڈی کھیل رہے ہیں۔ دومہینوں سے کبڈی کھیل رہے ہیں لیکن کوئی فون کالز نہیں آرہیں؟ ہمیں پتہ ہے انہوں نے اپنے  بندے کہا رکھنے ہیں۔جہاں یہ اپنے بندے رکھیں گے وہاں فون سروس بند رکھیں گے بعد میں یہ نہ کہہ دیں کال آگئی تھی۔

مزیدخبریں