کیف: ایلون مسک نے یوکرین میں انٹرنیٹ متاثر ہونے کے بعد سٹار لنک ایکٹیو کر دیا ہے۔
یوکرین میں روسی حملے کے بعدیوکرین کاانٹرنیٹ کا نظام منقطع ہو گیا ہے۔ جس کے بعدایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس نے یوکرین میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سٹار لنک سروس اب یوکرین میں ایکٹیو ہے اور مزید ٹرمینلز بھی کھولے جا رہے ہیں۔
اس ٹویٹ سے پہلے یوکرین کے وزیر برائے ٹرانسفارمیشن نے ایلون مسک سے انٹرنیٹ کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔
یوکرینی وزیر نے ٹویٹ میں ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس دوران آپ مریخ کو آباد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ روس یوکرین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ س دوران آپ کے راکٹ خلا پر لینڈ کر رہے ہیں۔ روسی راکٹ یوکرینی عوام پر حملہ کر رہے ہیں۔ ہم آپ سے یوکرین کو سٹارلنک سٹیشن فراہم کرنے کی گزارش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ایلون مسک سمجھدار روسیوں سے کہیں کہ اپنی حکومت کے حملوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔