آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل، پاک فضائیہ کا نغمہ جاری

 آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل، پاک فضائیہ کا نغمہ جاری
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے پاک فضائیہ کا نغمہ جاری کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاری کردہ نغمہ پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا ہے اور یہ نغمہ ملک کے مایہ ناز گلوکار ساحر علی بگا نے گایا ہے۔

گانے کی عکس بندی پاکستان کے معروف ہدایت کار زوہیب قاضی نے کی۔ ترانے میں 2019 کے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے 27 فروری 2019 کو بھارتی جارحیت کو ناکام بنا کر نہ صرف  اپنی بھرپور صلاحیت کا پیغام دیا بلکہ گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھارت کے حوالے کر کے امن کا پرچار بھی کیا۔

اس واقعے پر پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف ابھی نندن نے اپنے وڈیوبیان میں بھی کی اور پاکستان کی افواج کے پیشہ وارانہ اور انکساری رویے کوبھی سراہا جبکہ اپنے بھارتی میڈیا اورحکومت کو تنقیدکا نشانہ بھی بنایا تھا۔ اگلے دن پاکستان حکومت نے واہگہ باڈر پراپنی روایتی ثقافتی تہذیب کو برقرار رکھتے ہوئے گرفتار ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر کے دنیا کو امن و آشتی کا پیغام بھی دیدیا۔

مصنف کے بارے میں