پاکستان روانگی سے قبل ڈیوڈ وارنر کا اہلیہ کیلئے جذباتی پیغام

08:24 AM, 27 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک


 
کینبرا: آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر نے دورہ پاکستان روانگی سے قبل اپنی فیملی کیلئے ایک جذباتی پوسٹ شئیر کی اور خوبصورت انداز میں اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کو الوداع کہا۔

 
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج علی الصبح 24 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر لینڈ کر گئی  جہاں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ، ایک روزہ میچز اور واحد ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی ۔ سیریز کے دوران سب کی نظریں آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر پر ہوں گی جو گزشتہ ماہ انگلینڈ کیخلاف آسٹریلیا کی ایشز سیریز میں 0-4  سے فتح میں بھی آسٹریلیا کی لیے انتہائی کار آمد ثابت ہوئے تھے۔ 
 
اسٹار آسٹریلوی بلے باز نے پاکستان کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے اپنے آفیشل  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فیملی کے لیے جذباتی پیغام شئیر کیا۔ 
 
ڈیوڈ وارنر نے اپنی اہلیہ کینڈی وارنر، بیٹی آئیوی، انڈی اور اسلا کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی بیٹیوں کو ہمیشہ الوداع کہنا بے حد مشکل ہوتا ہے، ہم نے گزشتہ دنوں میں ایک ساتھ خوب انجوائے بھی کیا ۔

 انہوں نے مزید لکھا  کہ اب کچھ ہفتوں کے لیے جانے کا وقت آگیا ہے۔ میں سب کو بہت یاد کروں گا۔ 
 
 
وارنر کی اس پوسٹ پر اہلیہ کینڈس نے کمینٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو دوبارہ کھیلتے ہوئے دیکھنے کا بے چینی سے انتظار کر رہے، ہم سب آپ کو یاد کریں گے۔  

مزیدخبریں