موسم بہار آتے ہی پی آئی اے نے کرائے کم کردیئے

10:19 PM, 27 Feb, 2021

کراچی،پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز نے اندرون ملک کرایوں میں خصوصی کمی کردی ۔ 

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ کراچی اسلام آباد اور کراچی لاہور کے درمیان کرایوں پر خصوصی رعائت متعارف کروادی گئی ہے ۔ 

مذکورہ شہروں کے مابین 20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 5 سو روپے ہوگا۔ 40 کلو سامان سمیت رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 5 سو ہوگا۔ 

ترجمان کے مطابق قومی ائرلائن کی پروازوں پر نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، موسم بہار میں لوگ سفر کرنا اور سیاحت کرنا پسند کرتے ہیں،اندرون ملک سیاحت اور جشن بہار کیلئے پی آئی اے نے خصوصی کرائے متاثر کروائے ہیں۔

مزیدخبریں