نوجوانوں نے نایاب نسل کے تیندوے کی جان بچالی

نوجوانوں نے نایاب نسل کے تیندوے کی جان بچالی

چترال ، نوجوانوں نے نایاب نسل کے برفانی تیندوے کی جان بچالی ۔ 

پاکستانی شہر چترال کی وادی اکاری میں پہاڑی علاقے میں موجود تین نوجوانوں نے کسی جنگلی جانور کی آواز سنی ان کو لگا کہ جیسے وہ جانور کسی تکلیف میں ہے ۔ 

نوجوان اس آواز کی سمت چلتے  رہے کچھ دو ر جاکر پتہ چلا کہ ایک زخمی تیندوا زمین پر لیٹا ہےا ورعجیب وغریب آوازیں نکال رہا ہے ۔ 

کچھ ہی دیر بعد یہ ظاہر ہوگیا کہ تیندوا زخمی ہےا و ر کسی پہاڑ سے گرنے  کے بعد چل پھر نہیں سکتا ۔ نوجوان زخمی تیندوے کو گھر لے آئے ۔ انہوں نے اس کی مرہم پٹی کی او ر وائلڈلائف کو اطلاع کردی ۔ 

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق   نوجوانوں نے نایاب جانور کو ریسکیو کرکے پورا دن اس کا خیال رکھا۔بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرتیندوے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

وائلڈ لائف چترال کے کہنا تھا کہ پہاڑ سے گرنے کی وجہ سے تیندوے کو چوٹیں آئیں ہیں جسے علاج کے لئے  پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔