اے این پی رہنما اسد اچکزئی کے قتل کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج

08:50 PM, 27 Feb, 2021

کوئٹہ : کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسد خان اچکزئی کے قتل کے خلاف اے این پی کے کارکنوں  نے احتجاج کیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے کوئٹہ میں باچا خان چوک پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی جس سے ٹریفک کی آمدو رفت متاثر ہوگئی۔

خیال رہے کہ اے این پی بلوچستان کے کئی ماہ سے لاپتا سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کی لاش کوئٹہ کے علاقے نوحصار سے برآمد ہوئی ہے۔

اسد خان اچکزئی کو 5 ماہ قبل پارٹی کی مرکزی کونسل سیشن میں شرکت کیلئے چمن سے کوئٹہ آتے ہوئے ائیر پورٹ روڈ سے اغوا کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں