نائجریامیں اغوا کاروں نے 42افراد کو رہا کردیا

08:39 PM, 27 Feb, 2021

ابوجہ،نائیجیریا میں اغوا کاروں اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ، 27 طالبات سمیت 42 مغوی رہا ۔ 

نائیجیریا میں اغوا کاروں نے دس روز قبل بورڈنگ اسکول پر حملہ کرکے اسکول کے اسٹاف اور ان کے اہل خانہ سمیت درجنوں طالبات کو اغوا کرلیا تھا۔ تاہم اغواکاروں اور حکومت کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے جن میں اغوا کاروں نے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جس کو حکومت کی طرف سے مان لیا گیا ۔ 

تین روزہ مذاکرات کے بعد بالآخر اغوا کاروں نے تمام مغوی افراد کو رہا کردیا ۔رہائی پانے والے افراد کا استقبال اہم اور اعلیٰ حکام نے کیا۔ اغوا کاروں کی جانب سے رہا کیے جانے والوں میں 27 طالبات، 3 اسٹاف ممبرز اور ان کے خاندان کے 12 افراد شامل ہیں جن کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے اپنے زیر حراست 5 ساتھیوں کی رہائی کے بدلے مغویوں کو چھوڑ دیا ہے۔

نائیجیریا میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں جس کے لیے بورڈنگ اسکول کے طلبا آسان ہدف ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایک بورڈنگ اسکول کی 300 سے زائد طالبات کو اغوا کرلیا گیا تھا جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں۔

مزیدخبریں