شرعی لحاظ سے مسلمانوں کا پیسہ مندر کی تعمیر پر نہیں لگ سکتا، سراج الحق

08:03 PM, 27 Feb, 2021

ملتان: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ شرعی لحاظ سے مسلمانوں کا پیسہ مندر کی تعمیر پر نہیں لگ سکتا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ حکومت نے سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ زر کی بنیاد پر دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے آدمی نے خود کہا کہ 35 کروڑ روپے میں سینیٹ ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو مزيد ایک ہزار دن بھی مل جائيں تو یہ کچھ نہیں کر سکتی تاہم سوچنا ہو گا کورونا نے زیادہ نقصان پہنچایا یا اس حکومت نے۔  پی ٹی آئی جن کا احتساب کرنا چاہتی تھی آج وہ ان کی حکومت میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شرعی لحاظ سے مسلمانوں کا پیسہ مندر پر نہیں لگ سکتا، مندر کی تعمیر کیلئے کوئی وزیر اپنی جیب سے پیسہ دیتا ہے تو اس کی مرضی ہے۔

مزیدخبریں