اختر مینگل اور یار محمد رند کی ملاقات ، سینیٹ الیکشن پر گفتگو

07:16 PM, 27 Feb, 2021

کوئٹہ : کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ رہنما اور بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ سردار یار محمد رند سے ملاقات کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق اتحادی اور بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل، جو حالیہ عرصے کے دوران اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے ہیں، نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں 3 مارچ ہونےوالےسینیٹ الیکشن سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تفصٰلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سردار اختر مینگل کے ہمراہ انکی پارٹی کےاراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سردار یار محمد رند میرٹ پر سینیٹ ٹکٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی رہنماؤں سے ناراض ہیں۔ 

مزیدخبریں