لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حاجی اور قیدی کے استقبال میں فرق رکھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے حمزہ شہباز کی رہائی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کر کے حاجی بن کر عوام کو پاگل نہ بنائیں۔ مریم نواز حمزہ شہباز کو کارکن اور خود کو لیڈر کے روپ میں دیکھتی ہیں، پی ایس ایل کے بعد پی ایم ایل ن لیگ شروع ہوگی۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حمزہ شہباز کا جیل کے باہر استقبال کیا۔ مریم نواز کے ہمراہ دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے جنہوں نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا اور انہیں رہائی کی مبارکباد دی۔
یگی کارکنوں نے اپنے لیڈر کے حق میں بھر پور خیر مقدمی نعرے بلند کئے۔ متعدد مرد و خواتین نون لیگی کارکنوں نے حمزہ شہباز شریف کی رہائی کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے، اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔