جیلیں ن لیگ کے لیے نئی بات نہیں : حمزہ شہباز

05:47 PM, 27 Feb, 2021

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حذب اختلاف کا کہنا ہے کہ  جیلیں ن لیگ کے لیے نئی بات نہیں۔ کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد استقبالیہ کیمپ سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ  کسی نے ایسا لیڈر دیکھا جو اپنی شدید بیمار بیوی کو لندن چھوڑ کر اللہ کے حوالے کر کے بیٹی کے ساتھ جیل چلا گیا۔اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کبھی ایسا لیڈر دیکھا جو بیمار بیوی کو چھوڑ کر پاکستان آگیا جسے پتا تھا کہ بیوی چند گھڑیوں کی مہمان ہے ۔تین سال ہوگئے اس جعلی حکومت کو بنے ہوئے.

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، نواز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی کو جیلوں میں ڈالا گیا۔ عمران خان نواز شریف کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ براڈشیٹ کا معاملہ ہو تو یہ رات ٹاک شوز میں کاغذ لا کر جھوٹ بولتے ہیں۔پوری قوم نے احتساب کے ڈرامے کا منطقی انجام دیکھ لیا۔ 

مزیدخبریں