ممبئی : دنیا بھر میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات کے ہمشکل ملتے ہیں جن میں شاہ رخ خان ، ہریتک روشن اور امیتابھ بچن اور دیگر شامل ہیں۔ انہی میں اب پاکستانی لڑکی کا اضافہ ہوگیا جس کی شکل ہوبہو بالی ووڈ سٹار ایشوریا رائے سے ملتی ہے ۔
سابق مس ورلڈ سے مماثلت رکھنے والی بالی ووڈ سپر اسٹار ایشوریا رائے بچن کی ہمشکل پاکستانی بلاگر آمنہ عمران نے پاکستان اور بھار ت میں دھوم مچا دی ہے ۔
آمنہ عمران نے دیوداس اور محبتیں جیسی ایشوریا کی بلاک بسٹر فلموں کے مناظر فلمبند کرنے والی اپنی کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں۔جس کے بعد بھارتی میڈیا نے انٹرٹینمنٹ کے پیجز پر خصوصی کوریج دی ہے ۔
آمنہ عمران کی ویڈیوز اور تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئیں تو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان اور بھارت میں وائرل ہوگئیں ۔
وائرل بھیانی کے انسٹاگرام پر شئیر ہونے کے بعد آمنہ عمران نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ بھیانی نے اپنے انسٹاگرام پر میری تصاویر شئیر کی ہیں ۔