ابھی نندن نے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کے پل باندھ دیے

03:29 PM, 27 Feb, 2021

ابھی نندن نے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کے پل باندھ دیے

نئی دہلی : میدان جنگ میں دشمن سے حسن سلوک پاک فوج کا طرہ امتیاز ہےجس کے گُن دو سال بعد بھی بھارتی پائلٹ ابھی نند ن بھی باندھ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ابھی نندن نے اپنی ایک تازہ انٹرویو کے دوران پاکستانی فوج کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں ، انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ  دو سال پہلے جب وہ پاکستانی سرحد میں اترےتھے اس وقت پاکستانی فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ائیرفورس بہترین ائیرفورس میں سے ہے پاکستانی ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں نے انہیں جسطرح ہٹ کیا وہ پاک ائیرفورس کی مہارت کا ثبوت ہے ۔ 

دوسری جانب پاک فوج کے بریگیڈیئر منیر   نے بھی  اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے  کہ  بھارتی پائلٹ ابھی نندن   کے ساتھ   پاک فوج کے رواداری کے سلوک کی مثال نہیں ملتی ہے ، جس کا اعتراف خود ابھی نندن نے بھی کیاہے ۔


بریگیڈئیر منیر  کا مزید کہناتھا کہ ابھی نندن  کا مکمل خیال رکھا گیا تھا، کیپٹن حسیب  نے ابھی نندن  کو عوام کے غیض و غضب سے بچایا تھا۔

اسی طرح  پاک فوج کے بہادر  حوالدارنذر  اور نائیک عثمان  نے ابھی نند ن کو اس کھائی سے بحفاظت نکال کر اس گاڑی تک پہنچایا جہاں کیپٹن عبداللہ نے انہیں بہترین طبی امداد تک لے جایا گیا۔

مزیدخبریں