کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے آج ہونیوالے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
قبل ازیّں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، دونوں ٹیموں نے آج کے میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جا رہے ہیں ، شیڈول کے مطابق پہلے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں ۔جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں جس میں ایک میں کامیابی جبکہ دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسری جانب ملتان سلطانز کو اپنے اب تک کھیلے گئے تین میچز میں 1 میں فتح جبکہ دو میں ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی ، تاہم اپنے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آج ملتان سلطانز کیخلاف میچ کراچی کنگز کا ایونٹ میں تیسرا میچ ہے۔دوسری جانب ملتان سلطانز کو اپنے پہلے دو میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ ملتان سلطانز نے گزشتہ روز ایونٹ کے اپنے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز کو ہرایا تھا، یہ قلندرز کی ایونٹ میں پہلی شکست تھی۔
پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ جاری
02:39 PM, 27 Feb, 2021