کٹھ پتلی حکومت میں صلاحیت نہیں کہ حکومت چلاسکے،بلاول بھٹوزرداری

02:34 PM, 27 Feb, 2021

کوہاٹ :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت میں صلاحیت نہیں کہ حکومت چلاسکے گی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران حکومت پر کھل کر تنقیدی نشتر چلائے ہیں ، ان کا کہناہے کہ  کٹھ پتلی حکومت میں صلاحیت نہیں کہ حکومت چلاسکے گی ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے مزید کہا کہ سب اسلام آباد روانہ ہوں گے اور نااہل حکومت کو گھر بھیجیں گے،علیمہ باجی کی سلائی مشین میں بھی کرپشن ہے۔


بی آر ٹی کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ بی آر ٹی ملک کا سب سے منہگا اور کرپشن سے بھرا پروجیکٹ ہے،سب کےلئےایک قانون ہوگا تو پھرکرپشن ختم ہوسکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں مہنگائی کے طوفان کو لیکر کہا کہ نالائق حکومت نے عوام کو منہگائی کے طوفان میں دھکیل دیا ہے،پاکستان میں آج منہگائی افغانستان اور بنگلا دیش سےبھی زیادہ ہے۔

ڈسکہ سمیت دیگر کئی حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے بارے میں انہوں نے حکومت کو خوب لتاڑا اورکہا کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کی شکست سےپتا چل گیاعوام ہمارےساتھ ہیں۔

مزیدخبریں