لیڈی گاگا کے کھوئے ہوئے کتے واپس مل گئے 

02:05 PM, 27 Feb, 2021

نیویارک : امریکہ کی مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا کو اپنے کھوئے ہوئے پالتو کتے واپس مل گئے ہیں ۔ 

خبررساں ادارے کے مطابق کسی نامعلوم خاتون نے لیڈی گاگا کو ان کے دونوں پالتو کتے واپس کیے ہیں  ، تاہم اس خاتون کو انعامی رقم دی گئی ہے یا نہیں اس کسی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ 

قبل ازیں لیڈی گاگا نے گمشدہ کتے ڈھونڈنے والے کے لیے پانچ کروڑ امریکی ڈالرز یعنی سات کروڑ اکانوے لاکھ سے زائد کی انعامی رقم دینے کا اعلان کیاتھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ کتے واپس لا کے دینے والے سے یہ بھی نہیں پوچھا جائیگا کہ اس نے کتے کہاں سے ڈھونڈے ہیں ۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی ہالی ووڈ میں واقوع گلوکاروہ کی رہائش گاہ کے قریب ان کا ملازم تین کتوں کو ٹہلانے نکلا تھا کہ اس دوران دو حملہ آوروں نے کتے چھننے کی کوشش کی جس پر مزاحمت ہوئی تو انہوں نے فائرنگ کردی ۔ 

حملہ آوروں کی  فائرنگ سے ملازم کو چار گولیاں لگیں اور وہ زخمی ہو کر گرگیا  جبکہ حملہ آور دو اعلیٰ نسل کے کتے لیکر فرار ہوگئے ، جبکہ اس کی ایک پالتو کتیا جائے واقعہ سے بھاگ گئی تھی جسے بعد میں پولیس نے ڈھونڈ نکالا تھا۔ 

ذرائع ابلاغ کے مطابق لیڈی گاگا کا زخمی ہونے والا ملازم اب ہسپتال مں زیر علاج تھا جب کہ اٹلی میں مقیم لیڈی گاگا اپنے کتوں کی گمشدگی حوالے سے از حد پریشان تھیں ۔ 

مزیدخبریں