27 فروری سرپرائز ڈے کی مناسبت سے گلوکار علی گل پیر کاگانا 'چار درخت'ریلیز

01:48 PM, 27 Feb, 2021

کراچی: گلوکار علی گل پیر نے 27 فروری 2019 کے دن کی مناسبت سے  آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو اپنے انداز میں پیش کردیا۔

گلوکار علی گل پیر نے  آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو منفرد انداز میں پیش کرتے ہوئے ایک گانا ’چار درخت‘ جاری کر دیاہے ،   ان کے ساتھ گلوکارہ نمرہ رفیق نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔

اس گانے  میں علی گل پیر نے ے  2 سال قبل ہونے والے ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کی منظر کشی کی ہے، جس میں ابھی نندن کو پلائی گئی چائے  کو یاد  کیا گیا ۔اس گانے کو  اب تک ہزاروں  افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔

کامیڈین اور ریپ سنگر  علی گل پیر نے  اس گانے میں کنگنا رناوت، ریحانہ اور عدنان سمیع کا بھی ذکر کیا ہے، گانے میں گلوکار علی گل پیر کو چائے کیتلی سے کپ میں چائے  نکالتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب علی گل پیر نے گانا ریلیز کرتے ہوئے  ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ‘ دو برس پہلے ہم دہشتگردوں کے حملے  میں 4 درختوں سے محروم ہو گئے تھے‘۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 27 فروری کی صبح فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والےدو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا جن میں سے ایک مگ 21 لڑاکا طیارہ پاکستان کی حدود میں گرا اور اس میں سواربھارتی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، تاہم بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت  پاکستان نے  بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں