حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع

01:14 PM, 27 Feb, 2021


لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف کے ضمانتی مچلکے نیب عدالت میں جمع کرادیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے ادریس رفیق اور عدیل خان نے جمع کرائے ، تاہم ضمانتی مچلکوں کا عدالتی عملہ جائزہ لے رہا ہے جن کی تصدیق کے بعد حمزہ شہبازکی رہائی کی روبکار جاری کی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی میںحزب اختلاف کے رہنما حمزہ شہبازشریف کو رہائی کے بعد ریلی کی شکل میں رہائش گاہ تک لایا جائے گا اور ان کے استقبال کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

یاد رہےکہ لاہور ہائیکورٹ کی جابنب سے حمزہ شہباز کی2 ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں