62 چپڑاسی کی سیٹوں پر 3700 پی ایچ ڈی ہولڈرز نے اپلائی کردیا 

11:05 AM, 27 Feb, 2021

اترپردیش: عالمی وبا نے جس طرح تباہی مچائی ہے اس کی تازہ ترین مثال بھارت کی ریاست اترپردیش میں دیکھنے کو مل گئی ہے ۔ 

بھارت میں بے روزگاری اپنے عروج پر ہے ،نریندر مودی سرکار کے بے روزگاری کنٹرول نہیں ہورہی ہے ، بھارتی ریاست اترپردیش میں چپڑاسی کی صرف 62 سیٹوں پر 3700 پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز نے اپلائی کردیا، اس کے ساتھ 50000 گریجوایٹس جبکہ 28000 انڈر گریجوایٹس نے بھی اپلائی کیا ۔

اس بڑی خبر کے بعد بھارتی میڈیا نے ملکی صورتحال کو انتہائی گھبیر قرار دیا ہے ۔ بھارتی این ڈی ٹی وی چینل نے جب یہ خبر آن ائیر کی تو سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا ،اس خبر کےبعد نریندر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا جارہاہے ۔ 

اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں آنے کے بعد محکمے کے اعلیٰ حکام نے اوور کوالیفائیڈ ہونے والے امیدواروں کو ملازمت کی فہرست سے ہی باہر کردیا ہے ۔

لیکن ماہرین کے مطابق بھارت میں بے روزگاری اس حد تک پہنچ چکی ہے اب چپڑاسی کی نوکری کے لیے پی ایچ ڈی ہولڈرز اپلائی کررہے ہیں ۔ 

بھارتی معاشی ماہرین کا کہناہے کہ اگر جلد سے جلد اس پڑھے لکھے طبقے کا کچھ نہ کیا گیا تو مستبقل قریب میں مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں ۔ 

مزیدخبریں