اوپر سے مجھے دونوں ملک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا، ابھی نندن

اوپر سے مجھے دونوں ملک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا، ابھی نندن

نئی دہلی : پاک بھارت اسٹینڈ آف کے 2 سال مکمل ہوگئے ہیں اس اہم موقع پر  بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم ترین بیان بھی سامنے آگیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ستائیس فروری 2019 کو بھارت کی جھوٹی  سرجیکل سٹرائیک کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے جہاز کو ہٹ کرنے والے پاکستانی جانباز ہمیشہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت دیتے رہیں گے ۔ 

پاک فوج کے جے ایف تھنڈر کی گھن گرج سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے جہاز پر جس طرح حملہ ہوا ، اور جس طرح بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا گیا ، اس مشن کے مکمل ہونے کے دوسال بعد ابھی نندن نےاپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ جب اس نے جہاز سے ایجیکٹ کیا تو اوپر سے نیچے آتے پیراشوٹ میں دونوں ملک دیکھے۔

ان کا کہناتھاکہ حیران کن طو رپر  اوپر سے مجھے دونوں ملک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا تھا۔ یہاں تک کہ گرا تو مجھے پتہ بھی نہیں تھا کہ میں پاکستان میں ہوں یا بھارت میں ہوں ۔ 

ابھی نندن کا کہناتھاکہ دونوں ملک مجھے ایک جیسے ہی لگتےتھےاور جو وہاں آئے وہسارے لوگ بھی مجھے ایک جیسے ہی لگے۔

واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ کو کشمیر ی نوجوانوں نے پاکستانی سرحد کے اندر گرنے کے بعد پکڑ لیا ، جس کے بعد اسے پاک فوج کے چابک سپاہیوں نے اپنی حفاظت میں لیا ۔

ابھی نندن نے دوسال بعد اس سارے واقعے کی تفصیل بتائی ہے ۔ کس طرح پاکستانی فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیا تھا۔ اور کس طرح اس کے جہاز کو ہٹ کیا گیا ۔