اس بار ٹیمیں بہت تگڑی ہیں , عماد وسیم

05:49 PM, 27 Feb, 2020

لاہور :پاکستان سپر لیگ کا سیزن فائیو بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے جس کا نواں میچ آج راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم کل کا میچ بھی پرجوش ہو گا کیونکہ اس میں ملتان میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان آمنے سامنے ہوں گی ۔

 کل کے میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ اس بار ٹیمیں بہت تگڑی ہیں ، ملتان کا کراوڈ بہت پرجوش ہوتاہے ، ڈے ٹائم وکٹ مختلف ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کل ہائی سکور گیم ہوگی ، ملتان کی ٹیم بہت اچھی ہے لیکن کوئی بھی فیورٹ نہیں ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ شرجیل کراچی کنگز کا مین پلیئر ہے جبکہ کراچی کنگز میں شرجیل اور بابراعظم سے اچھا کوئی کھلاڑی نہیں ہے ۔

مزیدخبریں