دہلی مسلم کش فسادات‘ بالی ووڈ کے خانز اور بگ بی کی خاموشی برقرار

12:56 PM, 27 Feb, 2020

نئی دہلی :بھارتی دارالحکومت دہلی میں مسلم کش فسادات کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت و مالی نقصان پر جہاں دیگر بالی ووڈ فنکار بول پڑے اور متنازعہ شہریت قانون کو مسلم مخالف قرار دیدیا وہیں بالی ووڈ کے بڑے نام کہلائے جانے والے فنکار وں تینوں خانز اور بگ بی کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے متنازع شہریت کے قانون کے خلاف ابتدا ہی سے بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں جن میں بالی ووڈ کے ان فنکاروں کی آوازیں بھی شامل ہیں جو اس قانون کے خلاف ہیں۔ لیکن متنازع شہریت کے قانون اور مسلم کش فسادات پر بالی ووڈ کے نامور بڑے فنکاروں کی جانب سے مکمل خاموشی طاری ہے جو ان کے بے حس ہونے کا ثبوت دیتی ہے۔

ان فنکاروں میں شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے بچن، کرینہ کپور جیسے بڑے اداکار شامل ہیں جن کی آوازیں واقعی اثر رکھتی ہیں لیکن ان کی خاموشی پر خود ان کے چاہنے والے بھی حیران ہیں۔

دوسری جانب ہدایت کار انوراگ کیشپ، سوارا بھاسکر، جاوید جعفری اور ٹی وی اداکارہ شروتی سیٹھ سمیت بہت سے فنکار مسلم دشمنی والے اس قانون کے خلاف ابتدا ہی سے آوازیں بلند کررہے ہیں جبکہ ان فنکاروں نے حال ہی میں دہلی مسلم کش فسادات پر بھی ان فنکاروں نے آواز بلند کی ہے۔

مزیدخبریں