رات گئے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا قوم کے نام اہم پیغام

11:49 PM, 27 Feb, 2019

اسلام آباد :ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے قوم کے نام اپنے اہم ترین پیغام میں کہا کہ پوری قوم آرام سے سوئے ،افواج پاکستان اور اللہ پر یقین رکھے ،پاکستان ایٹمی قوت ہے اس کی طرف کوئی بھی میل آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بھارتی جارحیت پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج نے بھارتی غرور کو خاک میں ملا دیا ہے ،ایٹمی طاقت بننے کے بعد تمام پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہیں ،پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا ،ان کا کہنا تھا پوری قوم کی دعائیں اور خون پسینا افواج پاکستان کے ساتھ ہے ،عسکری ،سیاسی قیادت بھارت کیخلاف اور ملک پاکستان کیلئے ایک پیج پر ہے ،بھارت نے اگر آئندہ بھی کوئی جارحیت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔

ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا پاک فوج نے بھارتی غرور خاک میں ملادیا ہے ،ان شاءاللہ ہم موجودہ صورتحال میں سرخرو ہو کر نکلیں گے ۔

مزیدخبریں