مظفرآباد : پاکستان میں اپنا ایک جہاز تباہ کرانے اور پائلٹس کی گرفتاری کے بعد بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جس کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اپنا ایک جہاز تباہ کروانے اور پائلٹ کی گرفتاری کے بعد بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے قریبی علاقوں کے تعلیمی ادارے بند کرا دیئے گئے ہیں۔
پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں ، فضائی محاذ پر ناکامی کے بعد بھارت زمینی محاذ پر پسپائی کا شکار ہونے والا ہے۔