طیارہ گرنے اور پائلٹ پکڑے جانے کے بعد بھارتی عوام کا بڑا یوٹرن

طیارہ گرنے اور پائلٹ پکڑے جانے کے بعد بھارتی عوام کا بڑا یوٹرن
کیپشن: ٹائمز آف انڈیا فوٹو ۔

نئی دہلی : پاکستان فضائیہ کی شاندار کارروائی کے بعد بھارتی طیارے گرنے اور بھارتی پائلٹ کے پکڑے جانے کے بعد بھارتی عوام کا جنگ کا بخار آہستہ آہستہ اترنے لگا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی عوام کی طرف سے پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کے موقف میں اچانک تبدیلی آگئی ہے ، یعنی یو ں ہی سمجھ لیں کہ بھارتی عوام کے جنگی غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اور عوام نے بڑا یو ٹرن لے لیا ہے ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت میں کچھ دیر پہلے تک " say no to war"کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ بن گیا ہے ۔ ہزاروں افراد نے پاکستان کے ساتھ جنگ کی بجائے بات چیت کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے ۔