پی ایس ایل فور: لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

07:56 PM, 27 Feb, 2019

شارجہ: پی ایس ایل فور میں لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے پی ایس ایل فور کے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ نے اننگز کا شاندار آغاز کیا مگر جیسے ہی نیپالی اسپنر لیمیچیئن باولنگ پر آئے انہوں نے پانسہ ہی پلٹ کر رکھ دیا۔

 انہوں نے چار اوورز میں دس رنز دے کر چار اہم کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جس میں واٹسن، روسو، عمر اکمل اور دانش عزیز شامل ہیں۔

کوئٹہ کی طرف سے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنر احسن نے تینتیس رنز اسکور کیے جبکہ کپتان سرفراز نے انتیس رنز کی باری کھیلی۔ قلندرز کے فاسٹ باولر حارث روف نے بھی دو کھلاڑیوں کے آوٹ کیا۔ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندر نے مطلوبہ ہدف سولہ اعشاریہ تین اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ڈویلیرز سینتس گیندوں پر سینتالیس رنز کی اننگ کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے ، حارث سہیل نے تیبتس اور گوہر علی نے اکیس رنز کی اننگ کھیلی ۔

مزیدخبریں