ابوظہبی ائرپورٹ پر پاکستانی مسافرمشکل میں پھنس گئے

04:23 PM, 27 Feb, 2019

ابوظہبی : پاکستان بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے ہر طرح کا فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے سینکڑوں پاکستانی ابوظہبی ائیر پورٹ پر پھنس گئے ہیں ،متحدہ عرب امارات میں ایک عرصہ گزار کر اپنے گھر والوں کو ملنے کے لیے آنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں معلوم ہوا کہ پاکستان کی طر ف سے ائیر سپیس کو بند کر دیا گیا ہے ۔

تمام فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد جن  کے ٹکٹس بک تھے اور پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس ۔ ( اسلام آباد، کراچی ، لاہور ، پشاور ) پر آنا تھا ۔ مگر اچانک انہیں معلوم ہوا کہ کوئی بھی فلائٹ آپریٹ نہیں ہوگی ۔

مزیدخبریں