نئی دہلی : پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرا کر تباہ کر دیئے ہیں اور دو پائلٹس کو گرفتار کر لیا ہے جس کی تصدیق بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کر دی گئی تھی ۔
تاہم اب گرفتار ہونے والے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے بارے میں تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں گرفتار ہونے والا بھارتی پائلٹ ابھے نندن سابق بھارتی ائیر مارشل " ایس ورتھامن " کا بیٹاہے ۔
دوسری جانب سے نجی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے پاکستانی میڈیا بھارتی پائلت ابھے نندن کی تصاویر اور ویڈیو آنے کے بعد پائلٹ کی شناخت ان کے بھارتی فضائیہ کے دوستوں نے کی ۔
ان کے مطابق گرفتار پائلت سابق بھارتی ائیر مارشل ایس ورتھا من کا بیٹا ہے اور مگ 21 طیارے کا پائلٹ ہے۔