ایل او سی کی خلاف ورزی، بھارتی ہائی کمشنر کی دفترِ خارجہ طلبی

02:59 PM, 27 Feb, 2019

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے قائم مقام ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ہائی کشمنر کو طلب کیا گیا۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کیا اور بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا۔

خیال رہے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 شہری شہید ہوئے جن میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل ہیں۔ بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ میں بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون شہید ہو گئیں۔

مزیدخبریں