بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے، سشما سوراج کی کشیدگی کے خاتمے کی دُہائی

02:19 PM, 27 Feb, 2019

بیجنگ: جنگ کا راگ الاپنے والا بھارت اپنے دو طیاروں کے تباہ ہونے کے بعد کشیدگی کے خاتمے کی دہائی دینے لگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ کا راگ الاپنے والا بھارت پاکستانی مسلح افواج کی صرف ایک کارروائی کے بعد گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا ہے اور عالمی سطح پر کشیدگی کے خاتمے کی دہائی دینے لگا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کشیدگی نہیں چاہتا کیونکہ جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔ دونوں ممالک کی سرحدوں کے درمیان کشیدگی سے پورے خطے میں منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کشیدگی کے خاتمے کی خواہش کا اظہار چین میں آر آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کے دوران دیا۔ اس اجلاس میں سشما سوراج کو بھارتی جارحیت پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی تاہم پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بزدل بھارتیوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا اور آج پاکستان نے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔

مزیدخبریں