اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 30 فیصد گیس صارفین سے زائد بلنگ کے ذریعے وصول کی جانے والی رقم واپس کرنیکی ہدایت جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت گیس بلوں میں اضافے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں عمران خان کو انکوائری رپورٹ پیش کی گئی ، رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوئی کہ 30 فیصد گیس صارفین کے اضافی بل بھیجے گئے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن صارفین کو اضافی بل بھیجے گئے ہیں ان کو وصول شدہ تمام اضافی رقم واپس کی جائے ، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زائد بلنگ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ، انہوں نے کہا معاملے کی مزید تحقیقات جاری رکھی جائیں تاکہ تمام حقائق سامنے آئیں ۔