مظفر آباد: بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے ۔
بھارت کی جانب سے مٖظفر آباد ، کھوئی رتہ ،چکوٹھی سیکٹر میں میں شدید گولہ باری کی جا رہی ہے ۔ جس کے پیش نظر مظفر آباد اور اس سے ملحقہ تمام تعلیمی ادارے فوری طور پر بند کر دیئے گئے ہیں۔
مختلف علاقوں میں بھارت کی جانب سے گولہ باری کی وجہ سے محکمہ تعلیم نے امتحانات بھی منسوخ کر دیئے ہیں ۔ضلع ہٹیاں میں ڈپٹی کمشنر عمران شاہین کی جانب سے ضلع بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات جاری کئے گے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں حکومت کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔