ممبئی : بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکار سری دیوی کے انتقال پر بالی ووڈ شخصیات ان کے دیور انیل کپور کے گھر اظہار تعزیت کیلئے جا پہنچیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اہلیہ گوری خان کے ہمراہ سری دیوی کے دیور انیل کپور کے گھر اظہار افسوس کیا ہے۔ رجنی کانت بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ انیل کپور کے گھر گئے اور اظہار افسوس کیا۔ واضح رہے کہ سری دیوی کی آخری فلم ”مام“ تھی جس میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کنگ خان کا سری دیوی کے انتقال پر انیل کپور سے اظہار تعزیت
11:20 PM, 27 Feb, 2018