لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ نواز شریف کی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے متعلق خبر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہے،
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں میڈیا پر چلنے والی ایک خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے متعلق نواز شریف سے منسوب بیان درست نہیں یہ جھوٹا اور من گھڑت ہے۔
واضح رہے کہ ماڈل ٹان میں پارٹی چئیرمین راجا ظفرالحق کی صدارت میں مسلم لیگ(ن)کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ اس حوالے سے میڈیا پر خبریں چل رہی تھیں کہ نواز شریف نے آج ہونے والے اجلاس میں چوہدری نثار کو مدعو نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے چوہدری نثار سے راہیں جدا کرلی ہیں تاہم مریم نواز نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔