کراچی: جنک فوڈ کھانے والے افراد کیلئے بری خبر آگئی۔ ماہر ین کا کہنا ہے کہ پراسیس فوڈز اور شوگر سے بھرپور مغربی خوراک کھاتے ہیں ان میں ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
حالیہ تحقیق کے مطابق پھلوں، سبزیوں اور اناج کا استعمال ڈپریشن کے خطرے کو 10فیصد کم کرسکتا ہے۔جبکہ پراسیس فوڈز اور شوگر سے بھرپور مغربی خوراک ڈپریشن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ محققین کے مطابق خوراک اور دماغی صحت کے درمیان تعلق کا تعین کرنے کے لئے مزید ریسرچ کی ضرورت ہے لیکن ایسی حالت کو کنٹرول کرنے کے لئے طرز زندگی میں سادہ سی تبدیلیوں کو ادویات پر ترجیح دینی چاہئے۔
رش یونیورسٹی ، شکاگو میں ہونے والی اوسطا 81برس عمر کے 964افراد کا تجزیہ کیا ہے، جس کے دوران ڈپریشن کی علامات جیسے مستقبل کے حوالے سے ناامیدی وغیرہ کا مشاہدہ کیا گیا۔واضح رہے کہ امریکا میں ہرسال سات فیصد بالغ افراد ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ 32 فیصد بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ دل کی بیماریوں اور اسٹروک کے خطرے سے دوچار ہیں۔
جنک فوڈ سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، ماہرین
09:49 PM, 27 Feb, 2018