سری دیوی کی ہلاکت کا کیس بند، لاش اہلخانہ کے سپرد

07:20 PM, 27 Feb, 2018

دبئی : مایہ ناز بھارتی معروف اداکارہ سری دیوی کی موت کا کیس بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی میت کو اہلخانہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ تحقیقات مکمل ہونے پر کیا گیا۔
دبئی کے پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق بھارت کی معروف اداکارہ سری دیوی کی میت کو اہلخانہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ تمام تحقیقات مکمل ہونے پر کیا گیا، ان کی میت کو  فیملی کے حوالے کر دیا گیا۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق سری دیوی کی موت کا کیس بند کر دیا گیا ہے۔

معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کی فرانزک رپورٹ کے مطابق سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے کی وجہ سے واقع ہوئی۔
قبل ازیں دبئی میں فرانزک ماہرین نے سری دیوی کی موت کے حوالے سے کوئی مشکوک چیز نہیں پائی جبکہ اپنی رپورٹ میں اداکارہ کی موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتایا تھا۔

مزیدخبریں