لاہور : حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔ اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے جس میں چھ روپے 94 پیسے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
بھجوائی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت 3 روپے 56 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے ، مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے ،لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد کیا جائے گا اور سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔
پیڑولیم مصنوعات 6 روپے 94 پیسے تک مہنگی کرنے کی تیاری مکمل
06:42 PM, 27 Feb, 2018