میاں صاحب نے ملک کو کنگال کر دیا ہے، بلاول بھٹو زرداری

06:31 PM, 27 Feb, 2018

نوشہروفیروز:   پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج ملک میں آئین اور جمہوریت پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے اگر ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانا ہے تو بھٹو کے نظریہ کو  آگے لیکر جانا ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی سپاف کے ضلعی رہنما غضنفر علی راجپر   کی قیادت میں وفد میں شامل کونسلر طالب حسین لاشاری، نثار احمد پلھ ، اور شاہد لاشاری سے ملاقات میں کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میاں صاحب نے ملک کو کنگال کردیا ہم نے دوبارہ جمہوریت بچائی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور جمہوریت کی بحالی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور آج پیپلزپارٹی کی وجہ سے پاکستان ایٹمی طاقت ہے.

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، انشاء اللہ 2018 میں پیپلزپارٹی ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو  گی اور اگلا وزیراعظم پاکستان پیپلزپارٹی سے ہوگا اور معیشت کو مزید مضبوط  کرینگے.

انہوں نے کہا  کہ پی پی پی نے اس ملک کو  آئین دیا، ایٹمی پروگرام دیا اور عوام کو روزگار فراہم کیا، پی پی پی دور میں ہمیشہ عوام خوشحال ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کا نظریہ آج بھی ہمارا نظریہ ہے اور اس نظریہ کے مطابق  پیپلزپارٹی نے ملک کو  امن سلامتی اور بھائی چارے  کی فضا فراہم کی اور عوام کے حقوق کیلئے انگنت تاریخی کارنامے انجام دیئے ہیں اور پیپلزپارٹی کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں