پتوکی:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ، ہمیشہ مسلم لیگ ن کے قائد رہیں گے ، آج نواز شریف نے مجھے ن لیگ کا قائم مقام صدر منتخب کرایا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پتوکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ، ہمیشہ مسلم لیگ ن کے قائد رہیں گے ۔
انھوں نے کہا کہ آج نواز شریف نے مجھے ن لیگ کا قائم مقام صدر منتخب کرایا ہے ، عمران خان نے کے پی کے معاشی حالات کا بیڑہ غرق کر دیا ، آئندہ الیکشن میں پورے پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی اور پشاور میں بھی میٹرو بس منصوبہ شروع کر ٰیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف سے صدارت تو چھن گئی لیکن ان کی محبت عوام کے دلوں میں بستی ہے ، ہم نے بجلی کے منصوبے لگا کر لوڈ شیڈنگ ختم کر دی۔
پکیاں سڑکاں تے سوکھے پنڈ کے تحت اربوں روپے سے پکی سڑکیں بنائی گئیں ،نواز شریف کو تاحیات قائد بنانے کی قرارداد پاس کی گئی ، خان صاحب نے پانچ سال جھوٹ بول کر ضائع کر دیئے۔