سپریم کورٹ نے مشال خان قتل از خود نوٹس کیس نمٹا دیا

10:17 AM, 27 Feb, 2018

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مشال قتل ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مشال قتل کیس کے مجرموں کو سزا ہو گئی جب کہ بری ہونے والے ملزمان کے خلاف صوبائی حکومت نے ہائیکورٹ میں اپیل کر رکھی ہے۔

چیف جسٹس نے قرار دیا کہ مجرموں کو سزا ہو گئی جس کے بعد ازخود نوٹس نمٹا دیا گیا۔

یاد رہے کہ ہری پور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رواں سال 7 فروری کو مشال قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم کو سزائے موت، 5 کو عمر قید جب کہ 25 کو 4، 4 سال قید اور 26 افراد کو عدم ثبوت پر بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں