سوڈانی ٹی وی اینکر کا نمبر لاؤاور انعام پاؤ، سعودی شہری کی پیشکش

09:35 AM, 27 Feb, 2018

ریاض :سعودی عرب کے سرمایہ کار اپنی شاہ خرچیوں کی وجہ سے تو جانے ہی جاتے ہیں مگر ان کی پہچان شادیوں کی پیشکشوں کے حوالےسے بھی دنیا بھر میں ہے ، دنیا کی بہترین ٹاپ ماڈلز اداکاراؤں کو شادیوں کی پیشکشیں کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ۔لیکن حالیہ دنوں میں سعودی شہری کی پیشکش نے حیران کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا ارب پتی شہری سوڈانی انائونسر پر فریفتہ ہو گیاہے اور اسکو شادی کی پیشکش بھی کر دی ہے ۔ لیکن موصوف اس حد تک ہی نہیں گیا بلکہ سوڈانی انائونسر "لوشی " کا  پرسنل فون نمبر لا کر دینے والے کو بھی لاکھوں کا انعام دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔سعودی شہری نے  شادی کیلئے مہر کے طور پر 25 ملین ڈالر کی پیشکش کردی۔ 

مزیدخبریں