جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر مورنے مورکل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر مورنے مورکل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

کیپ ٹاﺅن:دنیا کے مایہ ناز اور جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر مورنے مورکل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروٹیز باﺅلر نے اپنی ریٹائرمنٹ بارے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دوں گا۔فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے ایک انتہائی مشکل فیصلہ تھا مگر میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ وقت فیصلہ کرنے کیلئے بہترین ہے۔

مورنے مورکل نے مزید کہا کہ میری ایک فیملی ہے اور ایک غیر ملکی اہلیہ ہے جب کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا موجودہ شیڈول بہت زیادہ ڈیمانڈنگ ہے اور ہمارے اوپر بہت زیادہ دباﺅ ہوتا ہے لیکن مجھے اپنی فیملی کو ترجیح دینا ہو گی۔

پروٹیز جرسی میں کھیل کا ہر لمحہ میرے لیے باعث اعزاز رہا، ٹیم کے ساتھیوں، کرکٹ بورڈ، اپنی فیملی اور دوستوں کے سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہوں، میں محسوس کرتا ہوں کہ ابھی مجھ میں بہت سی کرکٹ باقی ہے، اب میرا فوکس آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پروٹیز کو فتح سے ہمکنار کروانا ہے۔

خیال رہے کہ مورکل کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام 3 اپریل کو جوہانسبرگ میں ختم ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کیساتھ ہو گا۔