نیو یارک : روس نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق روس نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کو ویٹو کر دیا۔
سلامتی کونسل میں پیش قرارداد میں ایران پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وہ یمن میں حوثیوں کو میزائل کی فراہمی روکنے میں ناکام رہا ہے۔ قرار داد برطانیہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔
کل 15 ملکوں میں سے 11 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ روس اور بولیویا نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ چین اور قازقستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تاہم روس نے اسے ویٹو کر دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں