لاہور: قانون کے رکھوالوں کو آئینہ دکھایا تو بر ا مان گئے۔ نیو نیوز کی ٹیم پکار پر پولیس اہلکاروں نے حملہ کر دیا۔ خاتون اینکر، میک اپ آرٹسٹ، پروڈیوسر اور ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد کیا اور الیکٹریشن کے دانت توڑ دیئے۔ ٹیم کے عملے کو لاہور شیرا کوٹ تھانے میں گھسیٹا۔
ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعے میں ملوث اہلکاروں کو معطل کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔ ٹیم پکار پر پولیس تشدد کے خلاف صحافی برادری کی پرزور مذمت کی۔
سینئر صحافی اور صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نے کہا قانون کے محافظ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے صحافیوں پر تشدد کرتے ہیں۔
صدر پی ایف یو جے رانا عظیم نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کی وردی تبدیل تو کر دی لیکن وردی کی تبدیلی کے ساتھ اہلکاروں کے رویے بھی تبدیل ہونے چاہیے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں