لاہور: معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کی طرف سے پاکستان کیلئے قومی خیرسگالی کی سفیر مقرر کردیا گیا۔
کوہ پیما ثمینہ بیگ کو قومی خیر سگالی کی سفیر مقرر کرنے کی تقریب میں پاکستان میں آسٹریا کے سفیر ڈاکٹر بریگیٹا بلاہا، یو این ڈی پی کی پاکستان کنٹری ڈائریکٹر اگنیشا ارتازا اور یو این کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بوہانے بھی موجود تھے۔
Welcoming Pakistani Mountaineer Samina Baig as UNDP #Pakistan's National Goodwill Ambassador. She is the first Pakistani woman to have climbed Mount Everest and will lead efforts to build national awareness and partnerships around the @GlobalGoalsUN pic.twitter.com/6yJaHi6F5o
— UNDP Pakistan (@UNDP_Pakistan) February 26, 2018
ثمینہ بیگ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے اور وہ بطور قومی خیرسگالی سفیر خواتین کو بااختیار بنانے، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے آگاہی اور شعور اجاگر کریں گی۔
اس موقع پر ثمینہ بیگ نے کہا کہ یو این ڈی پی کی طرف سے پاکستان میں قومی خیرسگالی کی سفیر مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے۔
Shukar Alhamdulilah ! pic.twitter.com/Koed2INoae
— SaminaBaigOfficial (@SaminaKBaig) February 26, 2018