راس الخیمہ: راس الخیمہ پولیس نے گاڑیوں کی رفتار اور ٹریفک خلاف ورزیوں کا ریکارڈ رکھنے کے لئے 15راڈار نصب کردیے گئے۔ نئے راڈاروں کی تنصیب راس الخیمہ کے اہم شاہراہوں پر ہوئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے راڈار گاڑیوں کی حد رفتارکا جائزہ لینے کے علاوہ سرخ سگنل کی خلاف ورزی اور ٹریک کی خلاف ورزی کا ریکارڈ رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
راس الخیمہ ٹریفک قوانین کے مطابق ہیوی گاڑیوں کی طرف سے ٹریک کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو 1500درہم جرمانہ اور ریکارڈ میں 6سیاہ پوائنٹ درج ہوں گے۔ عام گاڑیوں کی طرف سے ٹریک کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو 400درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا جبکہ یلو باکس میں گاڑی کھڑی کرنے پر 500درہم جرمانہ ہوگا۔