دیگر کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کی خاطر راہول ڈریورڈ نے بڑی رقم قربان کر دی

دیگر کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کی خاطر راہول ڈریورڈ نے بڑی رقم قربان کر دی

نئی دہلی : عظیم بھارتی بلے باز راہول ڈریورڈ نےدیگر کوچز اور  ٹیم مینجمنٹ کی خاطر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) سے انعام میں ملنے والے اپنے 25 لاکھ روپے قربان کر دیئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت ٹیم کی انڈ19 ورلڈ کپ میں فتح کے بعد بی سی سی آئی نے ٹیم نے کے ہیڈ کوچ راہول ڈراوڈ کیلئے 50 لاکھ جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے دیگر اراکین اور کھلاڑیوں کیلئے بالترتیب 30 اور 20 لاکھ روہے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

تاہم کھیل کے میدان میں 'دیوار' کے نام سے مشہور عظیم بھارتی بلے باز نے بحیثیت کوچ بھی اپنی عظمت کا ثبوت دیتے ہوئے یہ کہہ کر انعام لینے سے انکار کردیا کہ ٹیم کی فتح میں سب کا برابر کا کردار ہے لہٰذا ٹیم کے تمام اراکین کو یکساں انعام سے نوازا جائے جس پر بورڈ میں موجود اکثر لوگوں نے اچھنبے کا اظہار کیا تھا کہ ڈراوڈ نے کیسے اپنی انعامی رقم میں کٹوتی کی درخواست کی۔

 بھارتی بورڈ نے ڈریورڈ  کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ہیڈ کوچ سمیت تمام کوچنگ اسٹاف کیلئے 25لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان کردیا۔