لگاتار تیسرا میچ ہارنے کے بعد بھی برینڈن میکولم آئندہ میچز میں اچھی کارکردگی کیلئے پرامید

لگاتار تیسرا میچ ہارنے کے بعد بھی برینڈن میکولم آئندہ میچز میں اچھی کارکردگی کیلئے پرامید

دبئی :پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں لگاتار اپنا تیسرا میچ ہارنے کے بعد  لاہور قلندر زکے کپتان برینڈن میکولم کا کہنا تھاکہ ہم پارٹنرشپ نہیں بنا سکے جس پر ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔


میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے جیت ضروری تھی لیکن ابھی ٹورنا منٹ پڑا ہے ہم مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری شارٹ سلیکشن بھی کمزور تھی جس کاہمیں نقصان ہوا۔برینڈن میکولم کہتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایسا ہی ہوتا ہے کبھی آپ اوپر چلے جاتے ہیں اوربعض دفعہ ایک دم سے نیچے گرجاتے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے اہم ترین میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئےمیچ میں شاہد آفریدی اور عثمان خان کی عمدہ بولنگ کی بدولت 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم صرف 132 رنز بناکر آل آو ٹ ہوگئی۔شاہد آفریدی اور عثمان خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ ملز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔


لاہور کی جانب سے کپتان برینڈن میک کولم نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔160 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے 18.3 اوورز میں 132 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی