اسلام آباد: نیو ٹی وی کے پروگرام " نیوز ٹاک " میں گفتگو کرتے ہوئے جمیعت علما اسلام (سمیع گروپ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اسامہ بن لادن کو بہت بڑا مجاہد سمجھتا ہوں۔ اسامہ بن لادن روس کے خلاف لڑ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی وجہ سے پاکستان میں حملے ہو رہے ہیں۔امریکہ پاکستان کو استعمال کر رہا ہے. مسائل کا حل مذاکرات میں ہیں۔ ہمیں ایک ساتھ مل کر امریکہ کو افغانستان سے نکالنا ہو گا۔پاکستان میں جرائم کی وجہ امریکہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی دہشگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگردی کا تعلق مدارس سے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فضل اللہ کبھی ہمارے مدرسے میں نہیں آیا۔ہمیں ایک دوسرے کا دشمن بنایا جا رہا ہے۔بے گناہ لوگوں کو مارنے کی اجازت اسلام نہیں دیتا ۔آج شریعت کے مطابق قانون نہیں ہیں۔انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔